یو این آئی
جموں//چین کے ہانگزو میں ہوئے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں بھارت کے لیے 3 تمغے جیتنے والی شیتل دیوی کا کہنا ہے کہ مجھے تب زیادہ خوشی محسوس ہوئی جب میں نے ترنگے کو بلندی پر لہراتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کے لئے تین تمغے حاصل کئے جن میں دو گولڈ اور ایک چاندی کا میڈل شامل ہے۔بتادیں شیتل دیوی جمعہ کے روز واپس جموں پہنچی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے ملک کے لئے تین تمغے حاصل کئے جن میں دو گولڈ اور ایک چاندی کا میڈل شامل ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب میں نے اپنے ملک کے ترنگے کو لہراتے ہوئے دیکھا’۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیتل دیوی کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا تھا: انتہائی اہم کامیابی، تیز اندازی خواتین کے انفرادی کمپائونڈ اوپن اوینٹ میں شاندار گولڈ میڈل حاصل کرنے پر شیتل دیوی کو مبارکباد’۔