عظمیٰ نیوز سروس
لیہہ/جموں//شمالی فوج کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کے ساتھ آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں کی استقامت اور لگن کی تعریف کی۔ شمالی کمان نے ایکس پر لکھا، “لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، آرمی کمانڈر شمالی کمان نے LAC کے ساتھ آپریشنل اور سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لداخ سیکٹر میں فارمیشن کا دورہ کیا۔”اس میں کہا گیا کہ آرمی کمانڈر نے چیلنجنگ خطوں اور سخت موسمی حالات میں تعینات فوجیوں کی استقامت اور لگن کی تعریف کی۔لداخ میں مختلف فارمیشنوں، پروجیکٹوں اور سرحدی علاقوں کے اپنے جاری دورے کے دوران، آرمی کمانڈر نے منگل کو ہندوستانی فوج، انڈو تبتی بارڈر پولیس اور جنرل ریزرو انجینئر فورس کے دستوں کو چیلنج کے دوران آپریشنل تاثیر کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے میں انتھک کوششوں کے لیے سراہا۔ انہوں نے موسم سرما کے لیے آپریشنل تیاریوں اور سرحدی دفاعی ڈھانچے کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔