عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کرلیاہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ کشتواڑ پولیس منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے اورکشتواڑ پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے کی قیادت میں، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ایشان گپتا کی زیر نگرانی میں بدنام زمانہ منشیات فروش آصف اقبال ولد محمد اقبال ساکنہ ہڈیال کے اور اسے پی ائی ٹی این ڈی پی ایس اے کے تحت اسے ضلع جیل کشتواڑ میں رکھ گیاہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم منشیات فروشی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے و نوجوان نسلوں کو منشیات کی لت میں پڑنے سے بچانے کے لیے، اسے سخت حفاظتی اقدامات کا نشانہ بنانا ضروری سمجھا گیا۔ ملزم سابقہ وارداتوں کی تفتیش اور منشیات سے متعلق معلومات کی وصولی کے دوران منشیات فروشی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ بھٹنڈی جموں میں اپنا اڈہ قائم کیا تھا جہاں سے وہ کشتواڑ کے نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ اعلی حکام سے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس اے کے احکامات حاصل کرنے کے بعد ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل کشتواڑ بھیج دیا گیا ہے جس کا مقصد منشیات کی سمگلنگ سنڈیکیٹ کو ختم کرنا ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے ان تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشتواڑ پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ضلع کشتواڑ کے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
پولیس ایک کثیر جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور وہ نوجوانوں پر زور دیتی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے دور رہیں اور مرکزی دھارے میں دوبارہ شامل ہوں۔ بصورت دیگر مستقبل میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔