عظمیٰ نیوز سروس
لکھنو(اتر پردیش) //وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھنو میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر ‘رن فار یونٹی’ کو جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے 1947 کے بعد شاہی ریاستوں کو اکٹھا کرنے میںپٹیل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت نوجوانوں کو ایک موقع اور ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ قوم سازی کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ کو بڑی تعداد میں اس مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ سردار پٹیل کے خوابوں کے ‘ایک بھارت-شریشٹھ بھارت’ کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرنا ہے۔
اس دن ہمیں ان تمام آزادی پسندوں اور رہنماں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد کرانے اور ایک آزاد ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سنگھ نے ہندوستان کو متحد کرنے میں سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے تعاون کو یاد کیا۔انہوں نے کہا”جب ہندوستان آزاد ہوا تو اسے 562 شاہی ریاستوں میں تقسیم کر دیا گیا، انگریزوں نے جان بوجھ کر شاہی ریاستوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا کہ وہ ضم ہو جائیں یا الگ رہیں۔ ایسی صورت حال میں آج یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ سردار پٹیل کو ملک کے وزیر داخلہ کے طور پرکس مشکل صورت حال اور چیلنج کا سامنا رہا۔انہوںنے کہا”اگر جموں و کشمیر کا انضمام سردار پٹیل کو سونپا جاتا تو آرٹیکل 370 کا مسئلہ پیدا نہ ہوتا” ۔