یو این آئی
سرینگر//صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے دو روزہ دورہ لداخ یونین ٹریٹری کے لئے منگل کے روز لیہہ پہنچیں۔لیہہ ہوائی اڈے پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیر (آر) بی ڈی مشرا، چیف ایگزیکٹیو کونسلر لیہہ اور سی ای سی کرگل و دیگر پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔لیہہ پہنچنے پر ان کو گارڈ آف اونر پیش کیا گیا۔صدر جمہوریہ لیہہ کے سندھو سنسکرتی کیندرا میں لداخ یونین ٹریٹری کی چوتھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گی۔وہ بدھ کو سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ صدر جمہوریہ اسی دن لیہہ میں ان کے اعزاز میں دئے جانے والے شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی اور وہ مقامی قابئیلوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔بتادیں کہ صدر مرمو نے 11 اکتوبر کو جموں وکشمیر کا دو روزہ دورہ کیا تھا ۔