راجا ارشاد احمد
گاندربل//یوم یکجہتی کے جشن کے سلسلے میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے ضلع کے مختلف زونوں میں کھیلوں کی متعدد سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔گاندربل زون میں مختلف اسکولوں میں کرکٹ، بیڈمنٹن، کھو کھو اور والی بال کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اسی طرح زون کنگن میں واقع مختلف سکولوں میں متعدد کھیل سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ زون میں موجود سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 90 طلباء کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل ہمیشہ ضلع میں کھیل سرگرمیوں منعقد کرکے طلباء کھلاڑیوں میں چھپے ہنر اور قابلیت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اتحاد کو فروغ دے رہا ہے۔طلباء کھلاڑیوں میں اتحاد کے احساس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کے اقدامات اہم ضرورت ہے ۔