عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر نے گلمرگ میں لڑکیوں کیلئے سالانہ رہائشی ٹریکنگ کیمپ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیا۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں ضلع سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں کے 40 لڑکوںنے شمولیت اختیار کی تھی۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا کیونکہ سرینگر کے مختلف تعلیمی اداروں کی 40 لڑکیاں شرکت کررہی ہیں جن کویوتھ سروسزاینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر وسیم راجہ نے رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یہ تقریب یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس دفتروزیر باغ میں ہوئی اور اس میں ضلع وائی ایس ایس افسر سرینگر غلام حسن لون اور محکمہ کے دیگر سینئر افسروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔نوجوان شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنی جسمانی تندرستی کو برقرار رکھیں اور گلمرگ کے قدیم قدرتی راستوں کے ساتھ ٹریکنگ کے دلچسپ ایڈونچر کو اپنائیں۔ تمام شرکاء کو بغیر کسی تبدیلی کے ٹریک سوٹ اور ٹریکنگ اسٹکس دی گئیں۔افسران نے لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کی، حوصلہ افزائی کے الفاظ پیش کیے اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔