عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //تاجر تنظیم وانی کمپلیکس نے ایس ایس پی سرینگر سے وانی کمپلیکس بٹہ مالو میں آتشزدگی کے واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔وانی کمپلیکس کی تاجر تنظیم کے ایک وفد نے صدر محمد فاروق رنگریز کی قیادت میں ایس ایس پی آشیش کمار مشرا سے ملاقات کی اور انہیں بطور ایس ایس پی کی نئی ذمہ داری پر خوش آمدید کہا۔ وفد نے آتشزدگی کے واقعہ پر اپنے گہرے افسوس اور تحفظات کا اظہار کیا جس میں سب سے زیادہ سیکورٹی زون کے درمیان مین روڈ پر دو نقاب پوش افراد نے دکانوں کو آگ لگا دی۔ غور و خوض کے بعد ایس ایس پی نے وفد کو یقین دلایا کہ اس کیس کی فاسٹ ٹریک پرسیوڈ ان کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے گی اور مجرموں کو بہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وفد کے ساتھ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران ایف اقبال بزاز، ایم لطیف میر، عمیر بن فاروق اور حمیم بٹ بھی تھے۔