محمد تسکین
بانہال// اتوار کی ڈیر رات قریب گیارہ بجے جموںینگر قومی شاہراہ پر واقع کھارپورہ بانہال کے نزدیک آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں اور لاکھوں روپئے کا مال و اسباب جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔آگ کہ واردات میں خاکستر ہوئی دکانیں سیف الدین وانی کی ملکیت تھیں اور متاثرہ دکانوں میں ڈیپارٹمنٹل سٹور ، ہوٹل ڈھابہ اور ٹائر کی دکانیں شامل ہیں۔آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، بانہال والنٹیئرس کے رضاکار اور فائر سروس کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور اگ کو۔مذید پھیلنے سے بچایا گیا تاہم اس سے پہلے ہی اگ نے تینوں دکانوں کو خاکستر کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ آگ کی یہ واردات ایک گیس سیلنڈر کے پھٹ جاںے کیوجہ سے رونما ہوئی اور ان کی ان میں تینوں دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ اس واردات میں لاکھوں روپئے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔