عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں ایک طویل عرصے مفررور ملزم جو ،گزشتہ 17 سال سے گرفتاری سے بچ رہاتھا،کو کامیاب آپریشن میں گرفتار کیا۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے بتایاکہ کشتواڑ پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کے بارے میں معلومات تیار کیں جو گزشتہ 17 سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ ملزم پولیس سٹیشن کشتواڑ کی ایف آئی آر زیرنمبر 258/2006 میں مطلوب تھا۔ اس اطلاع پر ٹیم ایس ایچ او کشتواڑپرویز احمد کھانڈے کی قیادت میں بنائی گئی جس نے ایک مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ اس شخص کو جموں ضلع سے گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص کی شناخت الطاف حسین ولد فیروز دین ساکن گرمل ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔