یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں نالہ گوریاں کے قریب منی بس لڑھک جانے سے چھ عقیدت مند زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ادھم پور ضلع میں نالہ گوریاں کے نزدیک ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں چھ یاتری زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے دو کو تشویشناک حالت میں ادھم پور ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔