عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی//روہت شرما نے ورلڈ کپ میں اپنی بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ جاری رکھا ہے اور ہندوستانی کپتان ون ڈے میں ایک کیلنڈر سال میں 50 چھکے لگانے والے ملک کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں ورلڈ کپ میچ کے دوران حاصل کیا جب انہوں نے ہنری کی بال پر زبردست چھکا لگا دیا۔ مجموعی طور پر، وہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز (2015 میں 58 چھکے) اور ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز اوپنر کرس گیل (2019 میں 56 چھکے) کے بعد ایک کیلنڈر سال میں پچاس ون ڈے چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔