یو این آئی
غزہ// غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 4,651 ہو گئی ہے حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ساحلی علاقے میں 14,245 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بتایا گیا کہ متاثرین میں 1,873 بچے اور 1,023 خواتین شامل ہیں وزارت کے ترجمان اشرف الکدرا نے ایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 266 فلسطینی مارے گئے۔
اسرائیلی فضائی حملے 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر حماس کے بڑے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں اب تک اسرائیل میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔