یو این آئی
غزہ// غزہ پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں میں 50 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹر نے طبی عملے کے حوالے سے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رات بھر کے حملوں میں 50 سے زائد فلسطینی مارے گئے۔
واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹ فائر کیے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس کی آبادی 20 لاکھ ہے، اور پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی۔ بعد ازاں ناکہ بندی میں نرمی کر دی گئی تاکہ انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔ دونوں ملکوں کے ہزاروں افراد اس تنازع کی وجہ سے ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس میں ایک کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ ہفتے کی سہ پہر غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے کیے اور غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا حکم دیا جس کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ بعد ازاں ناکہ بندی میں نرمی کر دی گئی تاکہ انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔ اس لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف کے ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔