عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے کامیابی کے ساتھ25 سال سے مفرور ملزم کو کو پکڑ لیا۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے انکشاف کیا کہ قابل اعتماد ذرائع سے ملنے والی اہم معلومات اس اہم آپریشن کا باعث بنی۔ ایک خصوصی ٹیم نے ضلع سانبہ کے اندر مشتبہ مقامات پر چھاپہ مارا۔آپریشن کے نتیجے میں طویل عرصے سے مفرور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، جس کی شناخت احمدو ولد کریم گوجرساکنہ ڈولیگام چھاترو کشتواڑ کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس سٹیش کشتواڑ کی ایف آئی آر زیر نمبر 43/1998 کے معاملے میں مطلوب تھا۔ گرفتار مفرور کو مزید قانونی کارروائی شروع کرنے کیلئے کشتواڑ کی معزز عدالت میں پیش کیا گیا۔