عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں کشمیر و لداخ انتہائی مشکل ترین دورسے گرزرہے ہیں،میں نے آج تک اسطرح کے حالات نہیں دیکھے ،جس طرح کا ماحول بنایاگیاہے وہ انتہائی پریشان کن ہے ۔ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشتواڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی صدر نے ایک تعزیتی اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے چند روز قبل فوت ہوئے پارٹی کے ضلع یوتھ صدر واصل ڈولوال کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مفتی جمعرات کی شام یہاں پہنچی اور مرحوم رہنما کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری تنظیم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،واصل نہ صرف پارٹی کے ساتھی تھے بلکہ تنظیم میں بزرگوں کیلئے ایک بچے اور نوجوانوں کیلئے بھائی کی طرح تھے، ان کی موجودگی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اس تعزیتی اجتماع میں قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی سپیکر سرتاج مدنی، سینئر نائب صدر عبدالحمید چودھری، جنرل سکریٹری امتیاز شان، ریاستی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ ریاستی سکریٹری شوکت ڈائنگ، ضلع صدر ڈوڈہ شباب الحق اور پارٹی کے ترجمان وریندر سنگھ سونو، آدتیہ گپتا، رنکو سنگھ، ماجد شاہ، اور دیگر کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق رکن قانون ساز کونسل فردوس ٹاک، ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین، ضلع صدر اشتیاق حسین وازہ، زونل صدر حاجی محمد اقبال، غلام محمد بٹ، سینئر نائب صدر عبدالکبیر نائیک ، غلام نبی بٹ کے علاوہ ضلع کے سینئر پارٹی عہدیداران موجود تھے۔ڈاگ بنگلو کشتواڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر و لداخ انتہائی مشکل ترین حالات سے گرزررہاہے ۔انکا کہناتھا’’میںنے آج تک اسطرح کے حالات نہیں دیکھے ۔جس طرح کا ماحول بنایاگیاہے،وہ انتہائی پریشان کن ہے‘‘۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی واحد جماعت ہے جو ایجنڈے کے ساتھ چل رہی ہے۔ہم نے صرف الیکشن کی بات کرتے ہیں بلکہ جموں کشمیر کو ان حالات سے کیسے نکالاجائے اسکی بات بھی کرتے ہیں۔پارٹی کا ورکر پہلے بھی کھڑا رہا اور آگے انے والے حالات میں بھی مکمل کھڑا رہا‘‘۔