گاندربل /راجا ارشاد احمد/شالہ بگ گاندربل میں جاری ٹی 20 بلاسٹ شالہ بگ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو پری کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے پہلے مقابلے میں فوڈ نیسٹ کنگن نے پی ٹی ڈبلیو سٹریکر کو 10 رنوں سے شکست دی ۔پہلے پری کوارٹر فائنل میں فوڈ نیسٹ کنگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا. مقررہ 18 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رن بنائے۔روف فیاض نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رن بنائے ان کا ساتھ حذیف فیاض نے دیا جنہوں نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 59 رن بنائے۔جواب میں مقررہ ہدف کے تعاقب میں پی ٹی ڈبلیو سٹریکر نے 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 163 رن ہی بناسکی۔ روف فیاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوروں میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رن بنائے۔ عرفید لھانڈے نے 25 گیندوں پر 36 رن بنائے۔جواب میں بلوچ ویئرئر 20 اوروں میں 9 کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر 136 رن ہی بناسکی اسطرح شالہ بگ بلاسٹر نے میچ میں 38 رنوں سے جیت درج کی۔ محمد یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔