عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے کاندنی علاقے میں جمعہ کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر قریب 2 بجے قومی شاہراہ پر کاندنی کے مقام پر ایک الٹو کار زیرنمبر JK06B-1909 سڑک سے لڑھک کر دریا چناب کے کنارے پر جاگری۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جانبحق افراد کی شناخت مدن لال ساکنہ سروڈ اور راکیش کمار ساکنہ ٹھاٹری اور دیھان سنگھ ساکنہ گندو کے طور ہوئی۔
ادھر، پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔