محمد تسکین
بانہال// بانہال کے لامبر اور نوگام کے علاقے میں اوارہ کتوں کے حملے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے جس میںمرد وخواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔آوارہ کتوں کی طرف سے دو الگ الگ واقعات میں آٹھ افراد کو لہو لہان کرنے کے واقعات کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے اور انہوں نے حکام سے اس معاملے مداخلت کی اپیل کی اور ایسے کتوں کو فوری طور پر قابو کرنے یا ہلاک کرنے کی مانگ کی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے جھنڈ میں سے ایک کتے نے لوگوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور یہ خبر پھیلنے کے بعد نوگام ، لامبر اور عثر کے علاقوں میں لوگوں اور سکولی بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لامبر کے گاوں میں کتوں کی موجودگی کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے کرفیو کی سی صورتحال رہی اور لوگ گھروں میں بیٹھ گئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کتوں کے حملے کے بعد لامبر جے گاؤں میں راستے خون سے بھرے تھے اور پورے گاؤں میں لوگ ڈر کے مارے گھروں میں اور دیگر جگہوں پر دبک کر رہ گئے۔ بانہال ہسپتال میں موجود ریکارڈ کے مطابق بانہال ہسپتال لائے گئے۔زخمیوں کی شناخت ثاقب احمد ولد محمد شریف عمر 28 سال ساکنہ نوگام ، شمیمہ بیگم زوجہ ریاض احمد 28 سال ساکنہ امکوٹ ، جانہ بی بی زوجہ نور عالم عمر 60 سال ساکنہ نوگام ، نابیہ شاکر دختر شاکر احمد پانچ سال ساکنہ ریاسی ، ذوبیدہ زوجہ نظیر احمد نو سال ساکنہ لامبر ، محمد شفیع ولد باجہ پوسوال ساکنہ لامبر ، ثنا اللہ عمر 60 سال ساکنہ ریاسی ضلع کے طور کی ہے اور انہیں اینٹی ریبیز کے انجیکشن دیئے جا رہے ہیں۔