اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے عسر بلند پور میں گذشتہ شب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک و 3 زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، بدھ کو رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب عسر سے بلندپور کی طرف جارہی ایک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK06B-6028 بلند پور کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر تقریباً ڈیڑھ سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں منیل کمار (25)ولد چوڑو رام موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
حادثے میں مکیش کمار (عمر 22)ولد چیل سنگھ ساکنہ چروتہ، شانتو کمار(23)ولد پریم سنگھ ساکنہ چروتہ و سدیش کمار(28)ولد لیکھ راج ساکنہ ٹھنڈا پانی عسر زخمی ہوئے، جنہیں پولیس و مقامی لوگوں کی مدد سے پرائمری ہیلتھ سینٹر عسر منتقل کیا گیا۔
اس ضمن میں عسر پولیس تھانہ میں آئی پی کی دفعہ 279، 337، 304 اے کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 19/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔