ویب ڈیسک
گوا//جموں و کشمیر کا ایک نوجوان بدھ کو شمالی گوا کے ارمبول میں ایک جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ اس کا بھائی پانی میں لاپتہ ہو گیا ہے اور اسے ڈھونڈ نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب گوا میں چھٹیاں منانے گئے دونوں بھائی تیراکی کیلئے ایک مشہور نہر پر گئے اور اچانک غرقاب ہو گئے۔
فائر اور ایمرجنسی سروسز کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا،” 20 سالہ امندیپ بھاو نامی ایک نوجوان اور اس کا بھائی ابھیشیک، ارمبول میں میٹھے پانی کی مشہور جھیل میں تیراکی کرنے گئے تھے جہاں وہ تیراکی کے دوران ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ امندیپ کی لاش بعد میں برآمد کر لی گئی، جبکہ اس کے بھائی کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوفین کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور وہ چھٹیاں منانے گوا گئے تھے۔