محمد تسکین
اودھم پور// ضلع پولیس لائن اودھم پور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ پولیس اہلکار ضلع پولیس لائن اودھم پور سے اپنے گھر کی جانب جانے کے دوران اچانک بجلی کی ایک تار کے رابطے میں آ گیا اور کرنٹ لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری قانونی لوازمات کیلئے لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فوری طور پر مہلوک اہلکار کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔