عاصف بٹ
کشتواڑ// خطہ چناب کے نوجوان لیڈر و ضلع یوتھ صدر پی ڈی پی واصل ڈولوال کا طویل علالت کے بعدمنگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واصل گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے اور منگل کی صبح 37 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد منگل کی صبح تین بجے اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں ڈیڑھ سالہ بچی اور اہلیہ ہیں۔
واصل کی نماز جنازہ جنازہ گاہ میں شام ساڑھے پانچ بجے ان کے آبائی گائوں چوگان میں ادا کی جائے گی۔
واصل گزشتہ دس سالوں سے پی ڈی پی کے ضلع یوتھ صدر تھے۔انکی موت پر سیاسی و سماجی تنظیموں نے گھرے رنجم و غم کا اظہار کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر محبومہ مفتی نے پیغام جاری کرتے ہوے کہا ، ” واصل کی اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یقین نہیں آرہاہے۔اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاے کرے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے”۔
پارٹی کے دیگر لیڈران فردوس ٹاک ، شیخ ناصر ودیگر لیڈران نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔ وہیں سوشل میڈیا پر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی انکی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔