عظمیٰ نیوز سروس
جموں// کرائم برانچ جموں نے ملزم باپ بیٹے مختار احمد ولد بشیر احمد ولد گاؤں سندر پور تحصیل آر ایس پورہ ،حال راجیو نگر نروال بالا جموں اور بشیر احمدولد قاسم دین ساکن گاؤں سندر پور تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر۔ 26/2023 زیردفعہ420/467/468/471/120-B/ RPC پولیس سٹیشن کرائم برانچ جموں جعلسازی/جھوٹے سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ تیار کرنے اورجموں و کشمیر کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت حاصل کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردیا۔بیان کے مطابق سرفراز احمد ولد بشیر احمد گاؤں سندر پور، تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں نے تحریری شکایت درج کرائی تھی جہاں شکایت کنندہ نے حق اطلاعات قانون 2005 کے تحت چیف ایجوکیشن آفیسر جموں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد الزام لگایا تھا کہ سال 1979 میں ملزم مختار احمد ولد بشیر احمد کے حق میں جاری کیا گیا سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ اصلی نہیں تھا اور داخلہ نمبر 1311 ایک نازیہ بانو دختر نصیر احمد کے نام پر موجود تھا کیونکہ مختیار احمد کی طرف سے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تیار کردہ سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جعلی ہے، اس طرح محکمہ بجلی کو دھوکہ دے کر گورنمنٹ محکمہ میں ملازمت حاصل کررہاتھا۔شکایت موصول ہونے پر ابتدائی تصدیق شروع کی گئی اور الزامات کو پہلی نظر میں صحیح ثابت کیا گیا اور اس کے بعد گہرائی سے تحقیقات کے لیے فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ متعلقہ ریکارڈ جموں و کشمیر کے متعلقہ سکول اینڈ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا گیا/ ضبط کیا گیا، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، حالات اور دیگر مادی شواہد ملزم کے خلاف اکٹھے کیے گئے اور یہ معلوم ہوا کہ ملزم مختار احمد نے اپنے والد کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچی لہٰذا، ملزمان کے خلاف 420//467/468/471/120-Bآر پی سی کے تحت جرائم ثابت/قائم ہو چکے ہیں اور عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔