عظمیٰ نیو سروس
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کشمیر کے شاردا مندر میں نوراتری پوجا میں ورچول طور حصہ لیا۔ یہ 1947کے بعد پہلی بار منعقد کی گئی تھی، اور کہا کہ یہ وادی میں امن کی واپسی کی علامت ہے۔ وزیر نے کہا کہ مندر میں پوجا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے روحانی اور ثقافتی مشعل کو دوبارہ جلانے کی نشاندہی کرتی ہے۔پیر کے روز، کشمیر کے ٹیٹوال میں ایل او سی کے ساتھ واقع نو تعمیر شدہ شاردا مندر میں نوراتری پوجا کا انعقاد کیا گیا۔
مندر کا افتتاح اس سال 23 مارچ کو وزیر داخلہ نے زمین کے اسی ٹکڑے پر کیا تھا اور اسی طرز پر ،جہاں یہ مندر تقسیم سے پہلے کے دنوں میں موجود تھا۔انہوں نے کہا”یہ ایک گہری روحانی اہمیت کی بات ہے کہ 1947 کے بعد پہلی بار، اس سال کشمیر کے تاریخی شاردا مندر میں نوراتری پوجا کا انعقاد کیا گیا ہے‘‘۔شاہ نے X پر کہا”سال کے شروع میں چیترا نوراتری پوجا منائی جاتی تھی اور اب شاردا نوراتری پوجا کے منتریہاں گونجتے ہیں۔ خوش قسمتی سے 23 مارچ 2023 کو مندر کو بحالی کے بعد دوبارہ کھولا گیا، “۔انہوں نے مزید کہا، یہ نہ صرف وادی میں امن کی واپسی کی علامت ہے بلکہ پی ایم مودی جی کی قیادت میں ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی مشعل کو دوبارہ جلانے کی بھی نشاندہی ہے۔پوجا میں ملک بھر سے یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔