یو این آئی
گوالیار// پہلی ہاکی انڈیا جونیئر اور سب جونیئر خواتین اکیڈمی چیمپئن شپ 2023 (زون اے) کے پانچویں دن پیر کو مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی اور میگھبرن سنگھ ہاکی اکیڈمی نے سب جونیئر زمرہ خواتین میں اپنے اپنے میچ جیت لئے جبکہ سنٹرل جونیئر خواتین کے زمرے میں اسٹیٹ ہاکی اکیڈمی اور ایچ آئی ایم اکیڈمی نے اپنے اپنے کھیلوں میں فتح حاصل کی۔
دن کے پہلے میچ میں سب جونیئر زمرہ میں مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی نے خالصہ ہاکی اکیڈمی (امرتسر) کو 16-0 سے شکست دی۔ سنگھ پریدھی (15’، 26’، 35′)، بھومی (23’، 42’، 44′)، بی الوینا (6’، 17′)، جسیہ انصاری (8’، 55′)، تہور ناز (11′ 24′) ، سنگھ شالینی (2′)، بامنیہ شیوانی (31′)، پرمار خواہش (52′) اور بارسیا شیوانی (57′) نے دھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی کے لیے گول کیے۔سب جونیئر کیٹیگری کے دوسرے میچ میں میگھبرن سنگھ ہاکی اکیڈمی نے راجہ کرن ہاکی اکیڈمی کو 4-1 سے شکست دی۔ میگھبرن سنگھ ہاکی اکیڈمی کیلئے ساگر منشی (25’، 48′)، راج بھر راگنی (53′) اور تیواری رانو (56′) نے گول کیے، جبکہ راجہ کرن ہاکی اکیڈمی کے لیے تنیشا (10′) نے واحد گول کیا۔دن کے تیسرے میچ میں جو جونیٔر زمرہ کا پہلا میچ تھا، مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی نے سیلوٹ ہاکی اکیڈمی کو 8-0 سے شکست دی۔ کٹاریہ خوشی (13’، 16’، 35′)، گرمل کور (33’، 48′)، کپتان کمرے سونیا (15′)، سواتی (22′) اور گپتا پالک (43′) نے مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی کے لیے گول کئے۔