عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
لکھنو//آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر کی گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کرننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا میچ میں بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے سبب گراؤنڈ اسٹاف پچ پر کور ڈھکنے پہنچے تو باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے ڈیوڈ وارنر بھی ان کی مدد کو آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارنر گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کور تھامے بھاگ رہے ہیں۔شائقین کرکٹ کی ٹیم جانب سے ڈیوڈ وارنر کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔