ویب ڈیسک
رام بن// رام بن ضلع کی سب ڈویژن رام سو میں پیر کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا، جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ رام سو کی ہولگان-نیل روڈ پر ایک سڑک پیش آیا۔ جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں زخمیوں میں سے ایک سید انور، سکنہ ہولگان ، مکرکوٹ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔