ویب ڈیسک
رام بن// مسلسل خراب موسمی سورتحال کے درمیان رام بن ضلع میں بانہال کے شالگڑی علاقے میں پسی گرنے کے بعد حکام نے پیر کو سرینگر-جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ مسلسل بارشوں کے درمیان بھاری بھر کم پسی گرنے کی وجہ سے شاہراہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا، ”جموں-سری نگر (این ایچ-44) پر شالگری، بانہال میں پسی گرنے کی وجہ سے دونوں طرف کی ٹریفک روک دی گئی ہے”۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری ہو رہی ہے، جو کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔