عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں یاتریوں کو لے جانے والی ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب یاتریوں سے بھری ایک منی بس زیر نمبر JK02AG-4643 نو دیویا کے قریب کٹرہ ریاسی روڈ پر الٹ گئی۔
دریں اثنا، ایک پولیس افسر نے بھی سڑک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منی بس کٹرہ سے شیو کھوڑی جا رہی تھی جب ڈرائیور نے اس پر کنٹرول کھو دیا اور منی بس سڑک پر الٹ گئی، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سی ایچ سی کٹرہ منتقل کرنے سے پہلے ضروری طبی امداد فراہم کی۔