راجا ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے جاری انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول باسکٹ بال کھلاڑیوں کا انتخاب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔ قصبہ لار میں واقع بائز ہائر سیکنڈری سکول میں انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول باسکٹ بال کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں چاروں زونز میں موجود سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے منعقد کیا گیا تھا جس میں لڑکیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ منتخب طلبہ کھلاڑی آئندہ بین صوبائی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے جو بہت جلد منعقد کیے جائیں گے۔