عاصف بٹ
کشتواڑ// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے بالائی علاقہ جات میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ،اگرچہ رات بھر موسم ابرآلود رہا تاہم صبح ہوتے ہی بارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بالائی علاقہ جات میں ایک سے تین انچ تک تازہ برفباری درج کی گئی۔
ایس ڈی ایم چھاترو شوکت حیات متو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابتک متعدد گاڑیوں کو سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا ہے جبکہ این ایچ ائی ڈی سی ایل مشینری کے ساتھ شاہرہ پر تعینات ہے۔
سنتھن میں علی الصبح چند انچ برفباری ہوئی ہے تاہم ابھی آمدرفت جاری ہے۔
کوکرناگ انتظامیہ نے گاڑیوں کو بند کردیاہے۔ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر موسم مزید خراب ہوگا تو بعد دوپہر حالات کا جایزہ لیاجائے گا۔