عظمیٰ نیوز سروس
جموں//فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جمعہ کے روز ایک “ذہنی طور پر بیمار” پاکستانی شہری کو حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا”آج صبح الرٹ فوج کے دستوں نے ایل او سی کے ساتھ ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا” ۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ وہ “ذہنی طور پربیمار” ہے لیکن تمام پہلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔