عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //ہندوستان کی G20 صدارت کے لیے ایک تاریخی لمحے میں، 9ویں G20 پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (P20) کے لیے مشترکہ اعلامیہ کو بین الاقوامی امن کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ فورمز پر پارلیمانی سفارت کاری اور بات چیت میں شامل ہونے کے لیے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ہے۔9ویں P20 کے دوران ہونے والی تعمیری بات چیت اور گزشتہ P20s میں حاصل ہونے والے تجربے کے پیش نظر، اس اعلامیے کے اختتامی حصے میں ذکر کیا گیا ہے کہ اراکین نے “G20 عمل میں موثر اور بامعنی پارلیمانی شراکت کے لیے مشترکہ کام جاری رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا،جیسا کہ G20 رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے۔”