عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں چندن کوہلی کو حکومت ہند کے کابینہ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ تقرری چار سال کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن پر مبنی ہے۔
چندن کوہلی اے جی ایم یوٹی: 2013 کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور وہ اس وقت جموں و کشمیر کیڈر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حکومت ہند کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “صدر جمہویہ ہند نے کوہلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کے سینئر ایگزیکٹو کیڈر میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، افسر اس ڈیپوٹیشن مدت کے دوران چارج سنبھالنے کی تاریخ سے اگلے احکامات تک ’پے میٹرکس لیول-12‘ میں شامل رہیں گے۔