ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے مضافات میں جمعرات کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 57 سالہ ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مسافر منی بس ، جو پارم پورہ فروٹ منڈی سے جہانگیر چوک کی طرف آرہی تھی، قمر واری علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت محمد اشرف کچھے ولد مرحوم محمد سلطان کچھے سکنہ دبتل نواب بازار کے طور پر ہوئی۔ متوفی کے پسماندگان میں اس کی ماں اور 2 بہنیں ہیں۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔