اظہر حسین
کولگام//سویک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی جانب سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بدھ کو کھیلا گیا ۔میچ جموں کشمیر پولیس اور این جی او کے بیچ کھیلا گیا ۔ این جی او نے ٹاس جیت کر بلے باز ی کرنے کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹ کے نقصان پر149 رن بنا لئے اور بعد میں پولس ٹیم نے مقررہ اوروں میں ہدف کو مکمل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا۔ڈی آئی جی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔ڈی آئی جی سی آر پی ایف کے ایس دیسوال کے علاوہ کمانڈنٹ 18بٹالین سی آرپی ایف کے چورسیہ اور ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل موجود رہے۔ڈی آئی جی سی آرپی ایف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو برے کاموں سے دور رکھنا ہے۔