یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستانی سب جونیئر مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں 13 اکتوبر سے نیدرلینڈ کے ایسٹرڈیم میں شروع ہونے والے پہلے بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کے لیے منگل کو علی الصبح روانہ ہوگئیں۔کپتان منمیت سنگھ رائے اور نائب کپتان آشو موریا کی قیادت میں ہندوستانی سب جونیٔر مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ نیدرلینڈ کی بوائز انڈر 18 اور انڈر 16 ٹیموں سے ہوگا، جبکہ سب جونیٔر خاتونی ہاکی ٹیم، کپتان بھاویہ کی قیادت میں نیدرلینڈز گرلز انڈر 18 اور انڈر 16 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہندوستانی سب جونیٔر مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں کے انڈر 18 ٹیموں کے خلاف میچز 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ انڈر 16 ٹیموں کے خلاف میچ 15 اور 16 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ہندوستانی سب جونیٔر مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیمیں 13 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ایک سینئر کلب کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ بھی کھیلیں گی۔تاریخی دورے پر بات کرتے ہوئے، ہندوستانی سب جونیٔر مردوں کی ہاکی ٹیم کے کوچ سردار سنگھ نے کہا ’’یہ دورہ صرف مقابلہ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی لگن اور ہاکی انڈیا کی زمینی سطح پر ترقی کے پروگرام کے وژن کا ثبوت ہے۔ یہ دورہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا ایک انمول تجربہ ہوگا۔ انہوں نے بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی مقابلے کا یہ تجربہ انہیں ہاکی پلیٔر کے طور پر فروگ دینے اور پختہ کرنے میں مدد دے گا۔ میں اسے ایکشن میں دیکھنے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔‘‘دریں اثنا، ہندوستانی سب جونیٔر خاتون ہاکی ٹیم کی کوچ رانی نے کہا ’’نیدرلینڈ کا دورہ ہماری لڑکیوں کے لیے سخت حریفوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ یہ ان کے ہاکی کیریٔر کا ایک اہم قدم ہے۔