عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی رہنمااورحبہ کدل حلقہ انتخاب کے انچارج عارف لائیگرونے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہیں درپیش مشکلات پرتبادلہ خیال کیا۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران پارٹی کومضبوط بنانے کے متعددمعاملات پرغور کرنے کے علاوہ موجودہ حالات پرغور کیاگیااورآنیوالے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پرزوردیاگیا۔ دوران میٹنگ عارف لائیگرو نے لوگوں سے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں اور منشیات کی لت سمیت سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے مہم چلائیں۔ انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ اپنے علاقوں کے نوجوانوں پرنظررکھیں اور سماج کی بہتری کیلئے کام کریں۔انہوں نے کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتشویش کااظہار کیا اور پائیدارامن کیلئے دعاکی۔میٹنگ میں سمیرالاعجاز،فیاض راہ اور امان زرگر بھی موجودتھے۔