ویب ڈیسک
جموں//راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 13 اکتوبر سے تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر آئیں گے۔
آر ایس ایس ترجمان کے بیان کے مطابق، موہن بھاگوت آر ایس ایس لیڈران سے ملاقات کرنے اور تنظیم کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ 14 اکتوبر کو جموں و کشمیر میں تنظیم کے کام کاج اور اس کے ذریعے کی جا رہی سماجی بہبود کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کارکنوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسرے دن موہن بھاگوت ایک رابطہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے اور کٹھوعہ ضلع میں رضاکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس 2025 میں اپنے قیام کے 100 سال مکمل کر رہی ہے اور بھاگوت کے دورے کے دوران تنظیم کے توسیعی ہدف پر کام بھی شروع ہو جائے گا۔