عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس نے بتایا کہ چار الگ الگ واقعات میں خواتین پر حملہ کرنے کے الزام میں پیر کو دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعات ضلع کے سانبہ، بڑی برہمنہ اور پورمنڈل علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔گرفتار کیے گئے 10 میں سے چھ کی شناخت لطیف محمد، منظور احمد، میاں، سروج کمار، لالو اور یوگیشور کمار کے طور پر کی گئی ہے۔سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش کی ہدایت پر، نو مہینوں میں قتل، عصمت دری، قتل کی کوشش، اور پرتشدد حملہ کے مختلف مقدمات میں کل 128 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔