عظمیٰ نیوز سروس
جموں // آنند جین نے مکیش سنگھ ، اے ڈی جی پی جموں زون ،جنہیں حکومت ہند کے ساتھ ایک نئی اسائنمنٹ پر جانا ہے ،کو رخصت کرتے ہوئے،انسپکٹر جنرل آف پولیس جموںزون کا عہدہ سنبھالا۔ آنند جین جے اینڈ کیڈر کے 1999 کے بیچ کا آئی پی ایس آفیسر ہے جسے پہلے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، جے اینڈ کے کے طور پر پوسٹ کیا گیا تھا۔اس سے پہلے وہ جے اینڈ کے میں مختلف اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے جس میں ایس ڈی پی او گاندربل، ایس پی ایسٹ سری نگر ، ایس ایس پی بارہمولہ (دو بار) اے آئی جی ٹریفک،ایس ایس پی ریاسی ، ایس ایس پی راجوری ، ایس ایس پی جموں ، کمانڈنٹ ، آئی آر 15 ویں بٹالین ، یو آئی ڈی اے آئی (حکومت ہند) ، پی ایچ کیو ، ڈی آئی جی این آئی اے (حکومت ہند) اور آئی جی پی ہیڈ کوارٹر جموںوکشمیر شامل ہیں۔