راجا ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس گاندربل نے مادر مہربان سپورٹس اسٹیڈیم گاندربل میں لڑکوں کیلئے انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول ایتھلیٹ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا۔ان مقابلوں میں ضلع گاندربل میں واقع چاروں زونز میں موجود سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء نے جوش و خروش شرکت کی۔ مقابلوں کے دوران ضلع آفیسر شیخ شفقت اقبال نے جاری کھیل مقابلوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے ہوئے طلباء کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پر موصوف نے مختلف ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں بھی اپنی ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور طلباء کھلاڑیوں کی تکنیک کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے ہورہی غلطیوں کی اصلاح بھی کی۔مقابلوں کے اختتام پر ہونہار کھلاڑیوں کو محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغوں اور توصیفی اسناد سے نوازا۔