عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن مڑواہ میں اتوار کی صبح جے سی بی کی ٹکر سے پی ایم جی ایس وائی کے ساتھ کام کررہے مزدور کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب جے سی بی نواپچی تا ہاینن سڑک پر کام کررہی تھی جس دوران ایک مزدور اس کی زدمیں آگیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو سی ایچ سی منتقل کیا لیکن اسے بند پایاگیا جسکے بعد اسے دوسرے ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جس دوران اسکی موت واقع ہوئی۔
متوفی شناخت محمد رمضان ولد عبدالرحمان ساکنہ چکرانوں کے طور ہوئی۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی ایچ سی میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے سبب اسکا علاج بروقت نہ ہوسکااور کئی گھنٹوں تک اسے ایک ہیلتھ سینٹر سے دوسرے ہیلتھ سینٹر منتقل کرتے رہے جس کی وجہ سے اسکی موت واقعہ ہوئی۔
اُنہوں نے معاملے کی چھان بین کرنے اور مستقل عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔