عظمیٰ نیوز سروس
کٹھوعہ//صحت مند بینکر اور گاہک کا رشتہ ہماری باہمی کامیابی کی بنیاد ہے اور ان بات چیت کے ذریعے ہم آپ کی بہتر خدمت کرنے اور اس بندھن کو مزید مضبوط کرنے کےلئے آپ کی بات سنتے ہیں۔یہ بات جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے زونل آفس کٹھوعہ میں جنرل منیجر اور ڈویژنل ہیڈ جموں سنیت کمار، زونل ہیڈ کٹھوعہ، سنجیو کمار اور بینک کے دیگر افسران کی موجودگی میں بینک کے کسٹمر آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ایک کسٹمر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی نے مزید کہا “یہ میٹنگز ہمیں آپ کو اپنے ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کے قابل بناتی ہیں جو بینک کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے ماضی قریب میں اٹھائے گئے ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران ہم نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے سالانہ اہداف کو پورا کرنے کےلئے راستے پر ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بینک آنے والے وقتوں میں خود کو ملک کے ڈیجیٹل طور پر بہتر مالیاتی اداروں میں سے ایک میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہے“۔انکامزید کہناتھا”مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی گفتگو نے ہمارے اہداف کے حصول میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہم اپنے منصوبوں میں صارفین کے تاثرات کے حصے کے طور پر ضروریات، توقعات اور شکایات کو شامل کرنے کے قابل ہیں اور میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ کے تاثرات ہمیشہ آپ کی بہتر خدمت کرنے بلکہ ایک صحت مند مالیاتی ادارے کے طور پر آگے بڑھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں”۔ایم ڈی نے تمام شرکاءکو صبر سے سنا اور انہیں ریگولیٹری فریم ورک کے اندر تمام زیر بحث مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل اجلاس میں اپنے خیالات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے، شرکاءنے امید ظاہر کی کہ بینک ان کے تاثرات کا مثبت جواب دے گا اور ان کی حقیقی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے بینک پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے رابطوں کو جاری رکھے تاکہ تعلقات تازہ اور مضبوط ہوتے رہیں۔