محمد تسکین
بانہال// روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیرقومی شاہراہ پر 250 میٹر طویل وایاڈکٹ( فلائی اوور) مکمل ہو گیا ہے، جو ماروگ ٹنل کے ساتھ سفر کے وقت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پسیوں سے متاثرہ علاقوں کو بائی پاس کرے گا۔واضح رہے کہ موروگ ٹنل حال ہی میں مکمل ہوئی تھی لیکن ٹنل کے باہر فلائی اوور بنانے کا کام پچھلے اڈھائی سال سے جاری تھا۔ماروگ کے مقام پر سال بھر یکطرفہ ٹریفک چلتا تھا اور ہر روز یہاں بدترین ٹریفک جام ہوتا تھا۔پنتھیال کے بعد یہاں سب سے زیادہ پسیاںگر آتی تھیں جن پر اب قابو پایا جائیگا۔نتین گڈکری نے X پر ایک پوسٹ میں کہاــ’’جموں و کشمیر میں، ہم نے 395 میٹر( 2لین) ماروگ سرنگ کے ساتھ مل کر 250 میٹر طویل وایاڈکٹ( 2لین فلائی اوور) کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے، جس کی تخمینہ لاگت82 کروڑروپے ہے۔یہ انفراسٹرکچر قمی شاہراہ پر رام بن اور بانہال سیکشنکے درمیان واقع ہے۔645 میٹر کا سیگمنٹ، بڑے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر، نہ صرف سفر کی دوری کو 200 میٹر تک کم کرے گابلکہ سیتا رام پاسی سلائیڈ ایریا کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک متبادل راستہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں، یہ چیلنجنگ ماروگ ایریا گریڈیئنٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے گاڑیوں کے ہموار بہا کو سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی بصیرت آموز قیادت میں، ہم جموں و کشمیر کو غیر معمولی ہائی وے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے عزم کو ثابت قدمی سے برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی لانے والی ترقی نہ صرف خطوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ہے بلکہ ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر اس کی اپیل کو بھی بڑھاتی ہے۔