عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// مرکز محمدیہ جموں کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ عید میلاد النبیؐ کانفرنس کل 8 اکتوبر (اتوار) کو سری نگر شہر کے رعناواری علاقہ میں واقع مسجد غزالی میں دوپہر بارہ بجے سے شام چھ بجے تک منعقد ہوگی۔ منتظمین کانفرنس کے مطابق معروف عالم دین مولانا سلیم جاوید غزالی پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مجلس مولوداور سیرت اور تعلیمات پر خطاب کریں گے۔ منتظمین نے عوام سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔دریں اثنامرکز محمدیہ جموں کشمیر کے ترجمان مرحوم محمد یوسف انجم کے چہلم پرمجلس اربعین پیر کو مرحوم کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ مجلس ظہر سے عصر تک ہوگی