یو این آئی
نئی دہلی// ریلائنس ریٹیل کے جیو مارٹ نے ہندوستانی کرکٹ آئیکن مہندر سنگھ دھونی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو مارٹ نے اپنی تہوار مہم کا نام بدل کر ‘ جیو اتسو، سیلیبریشن آف انڈیا‘ رکھ دیا ہے۔ یہ تہوار مہم سیل 8 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگی مہندر سنگھ دھونی، جنہیں کرکٹ شائقین میں ماہی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے کہا ہندوستان اپنی متحرک ثقافت، شہریوں اور تہواروں کے لیے جانا جاتا ہے۔جیو مارٹ کے سی ای او سندیپ ورگنتی نے کہا’’ایم ایس دھونی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر ایک بہترین انتخاب ہیں، ان کی شخصیت جیو مارٹ کی طرح قابل اعتبار ہے۔ دھونی نے قوم کو جشن منانے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں، اور اب صارفین کو جیو مارٹ میں جشن منانے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور ‘شاپنگ’ اس جشن کا ایک لازمی حصہ ہے‘‘۔ مہم کی شوٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، جیومارٹ کے سی ای او ورگنتی نے دھونی کو بہار کی کاریگر امبیکا دیوی کی بنائی ہوئی مدھوبنی پینٹنگ تحفے میں دی۔ دھونی 45 سیکنڈ کی فلم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آئیں گے۔