عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سری نگر میونسپل کارپوریشن (SMC) کے ایک کارپوریٹر عاقب احمد رینزو کیخلاف سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی پولیس کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی، اشتعال انگیزی اور آن لائن پیچھاکرنے کے الزام میں کارپوریٹر کی حالیہ گرفتاری کے بعد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، عاقب احمد رینزو، جسے گزشتہ ہفتے ایف آئی آر نمبر50/2023زیر دفعات 354،354Aاور354Dکے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام نے عاقب احمد رینزو کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کی سفارش کی۔ذرائع نے بتایاکہ4اکتوبر2023کوڈپٹی کمشنر سری نگرکے جاری کردہ ایک مخصوص حکم، حوالہ نمبرDMS-69-2023کے تحت ملزم پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ،اوراس ایکٹ کے تحت ملزم کارپوریٹر محمدعاقب رینزئو کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔