عارف بلوچ
اننت ناگ//اننت ناگ کے ایک مضافاتی گائوں میں بدھ کی شام نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں زخمی دسویں جماعت کا طالب علم صورہ انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔وترگام وانی ہامہ دیالگام میں بدھ کی شام مشتبہ مسلح افراد نے 10 ویں جماعت میں زیر تعلیم ساحل بشیر ولد بشیر احمد ڈار نامی نوجوان پر گھر کے باہر گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔اسکی گردن میںگ گولیاں پیوست ہوئی تھیں اور انہیں پہلے جی ایم سی اننت ناگ اور بعد میں سکمز منتقل کیا گیاجہاں وہ جمعرات شام دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔